اشتہارات

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بھمبر۔بیرون ممالک میں مقیم لوگ اپنے ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)بیرون ممالک میں مقیم لوگ اپنے ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں جو انتہائی نامساعد حالات میں محنت مزدوری کرکے نہ صرف اپنے ملک کا نام بلند کرتے ہیں بلکہ کثیر زرمبادلہ بھیج کر ملکی معشیت میں بھی اپنا حصہ ڈالتے ہیں حکومت پاکستان بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ ممالک سفارتکاروں کو احکامات صادر فرمائیں تاکہ بیرون ممالک میں بسنے والوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے ان خیالات کااظہار ساؤتھ افریقہ کی معروف کاروباری شخصیات مظہر اقبال رانجھا اور احمد رضا بٹ نے چوہدری حق نواز آف گڑھاللیاں کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے پر تکلف عشائیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے پاکستان اورکشمیرکے قومی دنوں کے موقعوں پر ہمیشہ اپنے ممالک کا جھنڈا بلند کیا اور وطن عزیز سے دور محنت مزدوری کرکے اپنے کنبے قبیلے کے علاوہ کثیر زرمبادلہ بھی ملک میں بھیجتے ہیں اور ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان بیرون ممالک میں بسنے والوں کیلئے اپنے ملک میں سہولیات فراہم کرے اور اوورسیز کے نام سے بننے والے ادارے کو متحرک کرے تاکہ بیرون ممالک میں بسنے والوں کے معاملات احسن طریقے سے حل ہوسکیں ان راہنماؤں نے کہاکہ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبا نہیں سکتا ہم مقبوضہ کشمیر میں بسنے والوں کشمیریوں کی آئے روز شہادتوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارددوں کیمطابق حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے اس موقع پر اوورسزی راہنماؤں چوہدری ساجد آف دوبئی SDOچوہدری انصر ،چوہدری حسنین رفیق ،سابق صدر کشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ ،چوہدری شکور بوکن ،مہر احسان ،چوہدری طیب نواز ،مرزا محمود زرگر و دیگربھی موجود تھے ۔