اشتہارات

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اٹھمقام۔ حکومت نے تعلیمی پیکیج پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے

آٹھ مقام (خواجہ فیاض حسین ) وزیر تعلیم آزاد کشمیر میاں عبدالوحید نے شاردہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تعلیمی پیکیج پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔ تمام نئے تعلیمی اداروں میں نئی کلاسز کا اجراء ہو چکا ہے ۔ تمام نئی تقرریاں پبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس کے طریق کار کے مطابق ہوں گی چار سال قبل جب پیپلز پارٹی نے اقتدار سنبھالا تھا تو شاردہ کو ماضی میں حکومتون نے آثار قدیمہ بنا رکھا تھا پیپلز پارٹی کی حکومت نے خوبصورت شاردہ کو پانچ سو سال قبل کے زمانے سے نکال کر2016 کے ترقی یافتہ دور میں لا کھڑا کیا ہے ۔ سرگن پاور ہاؤس سے بجلی گھر بنا کر بالائی نیلم کو روش کر دیا ہے پان روپے کی کال کے لئے شاردہ سے لوگوں کو کال کرنے کے لئے مظفرآباد جانا پڑتا تھا پیپلز پارٹی کی حکومت نے اورمیں نے اپنے ذاتی فندز سے شاردہ میں جدید مواصلاتی سہولیات مہیا کر دی ہیں اب شاردہ گلوبل ویلیج کا حصہ بن چکا ہے ٹیلی فون موبائل فون ، انٹرنیٹ کی سروسز پیپلز پارٹی کی حکومت کا شاردہ کے عوام کے لئے تحفہ ہیں۔ شاردہ میں ڈگری کالج کے قیام سے طلباء طلبات زیور تعلیم سے آراستہ ہوں گے وادی نیلم میں 45 تعلیمی اداروں کے قیام سے تعلیم و تدریس کے نظام میں بہتری آئی گی انھوں نے کہا کہ شاہ غلام قادر نے وادی نیلم کے ہر ترقیاتی کام میں رکاوٹ کھڑی کی لیکن خدا نے اس کو ناکامی دی ہے شاہ غلام قادر پسماندگی اور بحالی کی بد روح ہے۔ جو عناصر نیلم کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتے موصوف ان کا تنخواہ دار ایجنٹ ہے جو وادی نیلم کے عوام کے سیاسی حق پر شب خون مارنا چاہتا ہے شاہ غلام قادر کے مذموم مقاصد کو پہلے بھی ناکام بنایا ہے اب بھی شکست ہی اس کا مقدر ہے۔ نیلم کے سیاستدانوں بے نیلم کی بھر پور خدمت کی ہے مفتی منصورالرحمان کے دور حکومت میں ضلع نیلم شاردہ کا قیام عمل میں آیا اس کے بعد ہمارے دور حکومت میں نیلم کو پتھر کے دور سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ وادی نیلم کا مستقبل انتہائی تابناک ہے شونٹھر ٹنل کی تعمیر کے بعد وادی نیلم ایشیاء کا سب سے بڑا اقتصادی مرکز بن جائے گا شاہ غلام قادر نے وادی نیلم کو پاک چائنا اقتصادی راہداری میں رکھنے کی مخالفت کر رہا ہے ۔ شاہرائے نیلم کو ایکسپریس وے بنانے کی منظوری سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے دی تھی مسلم لیگ اسلام آباد میں برسراقتدار آنے کے بعد معاملہ التواء کا شکار ہے انھوں نے کہا کہ نیلم ایکسپریس وے کو گلگت بلتستان سے ملانے سے پورے پاکستان کی میعشت پر مثبت اثرات پڑیں گے پاک چائنا اکنامک کوری ڈور کا س ہی وقت فائدہ ممکن ہے جب اس کا روٹ وادی نیلم سے گزرے گا۔ گلگت بلتستان کے عوام جو کہ اسلام آباد تک تین دن میں پہنچتے ہیں۔ نیلم ایکسپریس وے اور شونٹھر ٹنل کی وجہ سے گلگت اور اسلام آباد کی مسافت چھ سے آٹھ گھنٹے کی ہو جائے گی لیکن پاکستان کی ترقی کے مخالف عناصر جن کے ایجنٹ شاہ غلام قادر کی شکل میں سرگرم عمل ہیں قومی منصوبے کو سبوتاژ کر نا چاہتے ہیں میاں نواز شریف پاکستان میں ترقی خوشحالی اور جمہوریت کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں تو انھیں شاہ غلام قادر جیسی کالی بھیڑوں کو اپنی صفوں سے نکالنا ہو گا انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سیاسی رواداری کا ثبوت دیا ہے نواز شریف کو علم ہونا چائیے کہ وہ اگر وزارت عظمیٰ کے منصب پر پہنچے ہیں تو یہ پیپلز پارٹی کی سیاسی بصیرت کا کمال ہے محترمہ بے نظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے شہیدکارکنوں کے صدقے حکومت میں ہیں انھیں آمریت کی باقیات کے سامنے بکری بنے کی ضرورت نہیں ہے پیپلز پارٹی پاکستان میں آئین قانون کی کسٹوڈین ہے ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں جمہوریت آئین قانون پر ایک حرف بھی برداشت نہیں ہوگا شاہ غلام قادر ملازمین کو دھمکیاں دیتا ہے جرائم پیشہ لوگوں کی پشت پناہی کے لئے انتظامیہ کو بلیک میل کرتا ہے پیپلز پارٹی کے کسی کارکن کی طرف میل آنکھ سے دیکھا گیا و گھڑی شاہ غلام قادر کے لئے قیامت سے کم نہیں ہو گی پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں کا تحفظ کرنا جانتی ہے ہم سے بہتر کوئی اپنے کارکن کا دفاع نہیں کر سکتا ہے انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ حکومتی سیٹ اپ مخلوط ہو گا جس میں مسلم لیگ ن کا کوئی کردار نہیں ہوگا مسلم لیگ ن کی غنڈہ گردی کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا جرائم پیشہ گروہ کا ٹھکانہ شاہ غلام قادر کے سمیت جیل ہی ہوگا۔