اشتہارات

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بھمبر۔بیرون ممالک میں مقیم لوگ اپنے ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)بیرون ممالک میں مقیم لوگ اپنے ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں جو انتہائی نامساعد حالات میں محنت مزدوری کرکے نہ صرف اپنے ملک کا نام بلند کرتے ہیں بلکہ کثیر زرمبادلہ بھیج کر ملکی معشیت میں بھی اپنا حصہ ڈالتے ہیں حکومت پاکستان بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ ممالک سفارتکاروں کو احکامات صادر فرمائیں تاکہ بیرون ممالک میں بسنے والوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے ان خیالات کااظہار ساؤتھ افریقہ کی معروف کاروباری شخصیات مظہر اقبال رانجھا اور احمد رضا بٹ نے چوہدری حق نواز آف گڑھاللیاں کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے پر تکلف عشائیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے پاکستان اورکشمیرکے قومی دنوں کے موقعوں پر ہمیشہ اپنے ممالک کا جھنڈا بلند کیا اور وطن عزیز سے دور محنت مزدوری کرکے اپنے کنبے قبیلے کے علاوہ کثیر زرمبادلہ بھی ملک میں بھیجتے ہیں اور ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان بیرون ممالک میں بسنے والوں کیلئے اپنے ملک میں سہولیات فراہم کرے اور اوورسیز کے نام سے بننے والے ادارے کو متحرک کرے تاکہ بیرون ممالک میں بسنے والوں کے معاملات احسن طریقے سے حل ہوسکیں ان راہنماؤں نے کہاکہ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبا نہیں سکتا ہم مقبوضہ کشمیر میں بسنے والوں کشمیریوں کی آئے روز شہادتوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارددوں کیمطابق حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے اس موقع پر اوورسزی راہنماؤں چوہدری ساجد آف دوبئی SDOچوہدری انصر ،چوہدری حسنین رفیق ،سابق صدر کشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ ،چوہدری شکور بوکن ،مہر احسان ،چوہدری طیب نواز ،مرزا محمود زرگر و دیگربھی موجود تھے ۔

بھمبر۔محکمہ مال بھمبرمیں پٹواریوں کے تبادلے راجہ مظہر اقبال کو کسگمہ سے ڈی سی آفس جبکہ 2سال سے معطل

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ مال بھمبرمیں پٹواریوں کے تبادلے راجہ مظہر اقبال کو کسگمہ سے ڈی سی آفس جبکہ 2سال سے معطل پٹواری عبدالکریم کو تابع توسیع پٹوار حلقہ کسگمہ ،علی سبحانی راجہ کو رنڈیام سے دھندڑ کوٹ جبکہ خورشید احمد کو دھندڑ کوٹ سے رنڈیام تبدیل کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزاارشد محمودجرال کے آفس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کیمطابق راجہ مظہر اقبال پٹواری حلقہ کسگمہ کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر آفس بھمبر جبکہ 2سال سے معطل پٹواری عبدالکریم کو تا بع توسیع انکوائری پٹواری حلقہ کسگمہ جبکہ علی سبحانی راجہ پٹواری حلقہ رنڈیام کو دھندڑ کوٹ اور خورشید احمد کو دھندڑ کوٹ سے پٹواری حلقہ رنڈیام تعینات کر دیا گیا ہے ۔

اٹھمقام۔محکمہ سیاحت کی اراضی قبضہ سے واگزار

آٹھ مقام (بیورو رپورٹ ) محکمہ سیاحت کی اراضی قبضہ سے واگزار۔ تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام کیرن میں محکمہ سیاحت کی 22 کنال زمین پر لینڈ مافیا کا قبضہ تھا سیکرٹری سیاحت ظہورالحسن گیلانی اسٹنٹ ڈائریکٹر نے مفاد سرکار میں 22 کنال 11 مرلہ زمین محکمہ سیاحت کے نام کروادی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ سیاحت نے زمین اپنے قبضے میں لے لی ہے ۔ عوام علاقہ سے سرکاری رقبہ کو وگزار کرنے پر ارباب اختیار کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

اٹھمقام۔ حکومت نے تعلیمی پیکیج پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے

آٹھ مقام (خواجہ فیاض حسین ) وزیر تعلیم آزاد کشمیر میاں عبدالوحید نے شاردہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تعلیمی پیکیج پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔ تمام نئے تعلیمی اداروں میں نئی کلاسز کا اجراء ہو چکا ہے ۔ تمام نئی تقرریاں پبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس کے طریق کار کے مطابق ہوں گی چار سال قبل جب پیپلز پارٹی نے اقتدار سنبھالا تھا تو شاردہ کو ماضی میں حکومتون نے آثار قدیمہ بنا رکھا تھا پیپلز پارٹی کی حکومت نے خوبصورت شاردہ کو پانچ سو سال قبل کے زمانے سے نکال کر2016 کے ترقی یافتہ دور میں لا کھڑا کیا ہے ۔ سرگن پاور ہاؤس سے بجلی گھر بنا کر بالائی نیلم کو روش کر دیا ہے پان روپے کی کال کے لئے شاردہ سے لوگوں کو کال کرنے کے لئے مظفرآباد جانا پڑتا تھا پیپلز پارٹی کی حکومت نے اورمیں نے اپنے ذاتی فندز سے شاردہ میں جدید مواصلاتی سہولیات مہیا کر دی ہیں اب شاردہ گلوبل ویلیج کا حصہ بن چکا ہے ٹیلی فون موبائل فون ، انٹرنیٹ کی سروسز پیپلز پارٹی کی حکومت کا شاردہ کے عوام کے لئے تحفہ ہیں۔ شاردہ میں ڈگری کالج کے قیام سے طلباء طلبات زیور تعلیم سے آراستہ ہوں گے وادی نیلم میں 45 تعلیمی اداروں کے قیام سے تعلیم و تدریس کے نظام میں بہتری آئی گی انھوں نے کہا کہ شاہ غلام قادر نے وادی نیلم کے ہر ترقیاتی کام میں رکاوٹ کھڑی کی لیکن خدا نے اس کو ناکامی دی ہے شاہ غلام قادر پسماندگی اور بحالی کی بد روح ہے۔ جو عناصر نیلم کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتے موصوف ان کا تنخواہ دار ایجنٹ ہے جو وادی نیلم کے عوام کے سیاسی حق پر شب خون مارنا چاہتا ہے شاہ غلام قادر کے مذموم مقاصد کو پہلے بھی ناکام بنایا ہے اب بھی شکست ہی اس کا مقدر ہے۔ نیلم کے سیاستدانوں بے نیلم کی بھر پور خدمت کی ہے مفتی منصورالرحمان کے دور حکومت میں ضلع نیلم شاردہ کا قیام عمل میں آیا اس کے بعد ہمارے دور حکومت میں نیلم کو پتھر کے دور سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ وادی نیلم کا مستقبل انتہائی تابناک ہے شونٹھر ٹنل کی تعمیر کے بعد وادی نیلم ایشیاء کا سب سے بڑا اقتصادی مرکز بن جائے گا شاہ غلام قادر نے وادی نیلم کو پاک چائنا اقتصادی راہداری میں رکھنے کی مخالفت کر رہا ہے ۔ شاہرائے نیلم کو ایکسپریس وے بنانے کی منظوری سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے دی تھی مسلم لیگ اسلام آباد میں برسراقتدار آنے کے بعد معاملہ التواء کا شکار ہے انھوں نے کہا کہ نیلم ایکسپریس وے کو گلگت بلتستان سے ملانے سے پورے پاکستان کی میعشت پر مثبت اثرات پڑیں گے پاک چائنا اکنامک کوری ڈور کا س ہی وقت فائدہ ممکن ہے جب اس کا روٹ وادی نیلم سے گزرے گا۔ گلگت بلتستان کے عوام جو کہ اسلام آباد تک تین دن میں پہنچتے ہیں۔ نیلم ایکسپریس وے اور شونٹھر ٹنل کی وجہ سے گلگت اور اسلام آباد کی مسافت چھ سے آٹھ گھنٹے کی ہو جائے گی لیکن پاکستان کی ترقی کے مخالف عناصر جن کے ایجنٹ شاہ غلام قادر کی شکل میں سرگرم عمل ہیں قومی منصوبے کو سبوتاژ کر نا چاہتے ہیں میاں نواز شریف پاکستان میں ترقی خوشحالی اور جمہوریت کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں تو انھیں شاہ غلام قادر جیسی کالی بھیڑوں کو اپنی صفوں سے نکالنا ہو گا انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سیاسی رواداری کا ثبوت دیا ہے نواز شریف کو علم ہونا چائیے کہ وہ اگر وزارت عظمیٰ کے منصب پر پہنچے ہیں تو یہ پیپلز پارٹی کی سیاسی بصیرت کا کمال ہے محترمہ بے نظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے شہیدکارکنوں کے صدقے حکومت میں ہیں انھیں آمریت کی باقیات کے سامنے بکری بنے کی ضرورت نہیں ہے پیپلز پارٹی پاکستان میں آئین قانون کی کسٹوڈین ہے ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں جمہوریت آئین قانون پر ایک حرف بھی برداشت نہیں ہوگا شاہ غلام قادر ملازمین کو دھمکیاں دیتا ہے جرائم پیشہ لوگوں کی پشت پناہی کے لئے انتظامیہ کو بلیک میل کرتا ہے پیپلز پارٹی کے کسی کارکن کی طرف میل آنکھ سے دیکھا گیا و گھڑی شاہ غلام قادر کے لئے قیامت سے کم نہیں ہو گی پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں کا تحفظ کرنا جانتی ہے ہم سے بہتر کوئی اپنے کارکن کا دفاع نہیں کر سکتا ہے انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ حکومتی سیٹ اپ مخلوط ہو گا جس میں مسلم لیگ ن کا کوئی کردار نہیں ہوگا مسلم لیگ ن کی غنڈہ گردی کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا جرائم پیشہ گروہ کا ٹھکانہ شاہ غلام قادر کے سمیت جیل ہی ہوگا۔

بھمبر۔ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بو رڈ بھمبر نے مڈل سٹینڈرڈ ضمنی امتحا نا ت 2016کے شیڈول کا اعلا ن کردیا

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بو رڈ بھمبر نے مڈل سٹینڈرڈ ضمنی امتحا نا ت 2016کے شیڈول کا اعلا ن کردیا ہے ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بو رڈ بھمبر کے اعلا ن کر دہ شیڈول کے مطا بق ضمنی امتحا نا ت 2016میں جماعت پنجم میں ایک مضمون میں فیل ہو نیوا لے جبکہ جما عت ہشتم میں دو مضا مین میں فیل ہو نیوا لے امیدوار شامل ہو سکیں گئے اس سے زیادہ مضا مین میں فیل ہو نیوا لا طا لبعلم امتحا ن میں شامل ہو نیکا اہل نہیں ہو گا داخلہ فا ر م بو رڈ ہذا کے دفتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں فیس کی شر ح جما عت پنجم مبلغ 450رو پے جبکہ جماعت ہشتم مبلغ 550رو پے ہے داخلہ فارم وصولی کی آخری تا ریخ 30-05-2016ہے جبکہ امتحا ن 03جو ن 2016سے شروع ہو نگے ۔